پی پی اجلاس

خطے کی بدلتی صورتحال، پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس

کراچی (پاک صحافت) خطے کی بدلتی صورتحال اور ملک پر اس کے متوقع اثرات سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیٹو کمیٹی (سی ای سی) اہم اجلاس منعقد ہوا،  جس کے صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سی ای سی کے اراکین کی جانب سے خطے کی تبدیل ہوتی صورت حال کے ملک کے مستقبل پر اثرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت  شیری رحمان، نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف، سید قائم علی شاہ اور  حناربانی کھر  نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، سلیم مانڈوی والا، نوید قمر، رضا ربانی، تاج حیدر، رحمان ملک، جام مہتاب ڈہر اور جمیل سومرو بھی پی پی پی سی ای سی کے اجلاس میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ بھی کثیر تعداد میں پی پی رہنماؤں نے سی اے سی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران خطے کی بدلتی صورتحال خصوصا افغانستان میں طالبان کے کنٹرول اور اس کے پاکستان پر پڑنے والے متوقع اثرات سے متعلق تفصیلی تبصرہ کیا گیا، جبکہ اس سے متعلق  لائحہ عمل بھی پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے