سیکیورٹی فورسز

افغانستان سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 3 دہشت گرد ہلاک

باجوڑ (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے علاقے بٹوار میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کرنے والے تین دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے سپن وام میں سرحد پار سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی، اور سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کاروائی میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے افغان حدود سے پاکستانی سرحدی چوکی کو نشانہ بنایا، جس میں نائیک عبدالروف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ شہید کی عمر 31 سال اور تعلق رحیم یار خان سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان عبوری افغان حکومت سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ کے لئے بارہا معاملہ اٹھا چکا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت دہشتگردوں کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی مزید اجازت نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ایسی تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی تجارتی پالیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے