نہال ہاشمی

ضرورت ہے تو بلاول کو شہبازشریف سے مفت ٹریننگ دلوا دینگے۔ نہال ہاشمی

کراچی (پاک صحافت) نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ ضرورت ہے تو بلاول کو شہباز شریف سے مفت ٹریننگ دلوا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے کہا بشیر میمن اور راؤ انوار نوازشریف کے جانثار ہیں جبکہ اصل بات یہ ہے کہ پیپلز پارٹی اپنا کرپشن کا سسٹم بچانا چاہتی ہے، سندھ میں لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔

نہال ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے آپ کو وزیر خارجہ بنایا آپ سیر سپاٹے کرتے رہے، آپ نے عالمی سطح پر ملک کے لیے کچھ نہیں کیا، پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوئے۔ بلاول بھٹو ذرداری کے پاس امیدوار نہیں، اس لیے الیکشن سے خوف زدہ ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ راؤ انوار کے بیانات پر کمیشن بننا چاہیے اور تفتیش ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے