ترجمان دفتر خارجہ

افغان سفارتخانے کے نمائندے کی دفتر خارجہ طلبی، بنوں حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ نے افغان سفارتخانے کے نمائندے کو طلب کرکے بنوں میں 26 نومبر کو سیکیورٹی فورسز پر افغان شہری کے حملے پر سخت احتجاج کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ گل بہادر گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ افغان نمائندے سے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں ملوث افراد اور سہولتکاروں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ نے افغان نمائندے سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کے مراکز اور دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا تھا کہ حافظ گل بہادر کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان نمائندے سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کےلیے استعمال کرنے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے