جنرل عاصم منیر

ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر دم لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آرمی چیف

خانیوال (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہم نے ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر دم لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ کیا ہے پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا، بھکاری کا کشکول باہر اُٹھا کر پھینکنا ہے، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی ہے۔

جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے، فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے، فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا۔ پاکستانی غیرت مند، غیور اور باصلاحیت قوم ہے، تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اُٹھا کر پھینکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے، ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔ پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا ان شاءاللہ، ماڈل فارم کی طرز کے جدید فارم بنائیں گے، چھوٹے کسان کو فائدہ ہوگا، گرین انیشیٹوو کا یہ دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے