پرویز الہی مونس الہی

پرویز الہی اور مونس الہی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے

لاہور (پاک صحافت) ایف آئی اے نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی اور ان کے صاحبزادے مونس الہی کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے یہ کارروائی منی لانڈرنگ کیس میں عمل لائی گئی ہے، پرویز الہی اور مونس الہی کے علاوہ ان کے فیملی ممبران کے اکاؤنٹس بھی بلاک کردیئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے لاہور نے مونس الہی اوران کی فیملی کے 100 سے زائد اکاؤنٹ منجمد کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان بینک اکاؤنٹس میں مبینہ طور پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کا پیسہ جمع کرایا گیا۔ ایف آئی اے نے مونس کو عدالت سے اشتہاری قرار اور ان کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ مونس الہی کا ریڈ وارنٹ جاری کراکر انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے