زلزلہ

اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔ زلزلے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکے راولپنڈی میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز  کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چند سیکنڈ تک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

واضح رہے کہ زلزلے کے جھٹکے پاکستان سمیت ایران اور افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 150 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز  تاجکستان کا علاقہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے