ثاقب نثار

عمران خان کو مکمل اور تمام معاملات پر صادق و امین قرار نہیں دیا تھا، ثاقب نثار

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عمران خان کو مکمل اور تمام معاملات پر صادق و امین قرار نہیں دیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے غلط فیصلے کیے ہوں گے، میں اب کسی کو انٹرویو نہیں دوں گا، میرے مرنے کے بعد ایک کتاب شائع ہو گی جس میں تمام حقائق ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ 1997ء سے لے کر چیف جسٹس کے عہدے تک کی ساری کہانی لکھوں گا۔ انہوں نے سوال کیا کہ میں نے ملک کی بقاء کے لیے جو فیصلے کیے ان پر عمل درآمد کیوں نہیں کرتے؟ صحافی نے ان سے سوال کیا کہ پاناما کیس میں آپ پر نواز شریف کو نا اہل کرانے کے لیے جنرل (ر) فیض نے دباؤ ڈالا تھا؟

واضح رہے کہ ثاقب نثار نے جواب دیا کہ جنرل (ر) فیض کون ہیں جو مجھ پر دباؤ ڈالتے؟ میں جنرل (ر) باجوہ سے اس دعوے کے بارے میں بات کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ کہتے ہیں کہ میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے لیے عدلیہ میں لابنگ کر رہا ہوں، میں کیوں ان کے لیے لابنگ کروں گا؟

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے