خورشید شاہ

جھوٹ کا سکہ زیادہ عرصہ نہیں چلے گا اور سچ کی فتح ہو گی، خورشید شاہ

کراچی (پاک صحافت) وفاقی وزیر آبی وسائل و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ الزام تراشی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا وتیرہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ جھوٹ کا سکہ زیادہ عرصہ نہیں چلے گا اور سچ کی فتح ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے جھوٹے الزامات کے خلاف عدالت سے رجوع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹے الزامات پر پہلے بھی عدالت میں کیس بھگت رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ 35 پنکچر اور 10 ارب روپے رشوت جیسے الزامات کا انجام قوم کے سامنے ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کے جھوٹے اور غیر ذمے دارانہ بیان سے کچھ زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے