مولانا فضل الرحمن

اسرائیل کبھی پاکستان کا خیرخواہ نہیں ہوسکتا۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کبھی پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا کا صوبے میں انضمام قبائلیوں کے گلے پڑ گیا ہے۔ ہر سال سو سو ارب روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ڈیرہ اسماعیل خان جغرافیائی لحاظ سے خاص اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ سابق دور حکومت میں معیشت تباہی کی طرف گئی، عمران خان کے دور میں ترقیاتی منصوبے روک دیے گئے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معیشت کی ترقی کے لیے خود اعتمادی کے ساتھ پالیسی بنانا ہوگی۔ فاٹا کو وعدے کے مطابق سو ارب روپے 10 سال تک سالانہ ملنے تھے، 5 سال گزر گئے، مگر سو ارب روپے کا ہدف پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے مکین مہاجر بنے ان کے گھر تباہ ہوئے، جو اب تک بحال نہیں ہوسکے، فاٹا کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا، وہاں سڑکیں، کالج، یونیورسٹی بھی نہیں بنی۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے