گوگل اسسٹنٹ کا عہد اختتام پذیر، بارڈ کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا

(پاک صحافت) گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ بوٹ بارڈ کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ صارفین گوگل اسسٹنٹ کو بھی جلد الوداع کہہ دیں گے۔ گوگل بارڈ کا نام اب جیمنائی رکھ دیا گیا ہے جو اس کمپنی کا وہ اے آئی ماڈل ہے جسے دسمبر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گوگل نے چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں لگ بھگ ایک سال قبل اے آئی چیٹ بوٹ بارڈ کو متعارف کرایا تھا، جس میں حال ہی میں تحریری ہدایات سے تصاویر بنانے کی صلاحیت کا اضافہ بھی کیا گیا تھا۔ بارڈ کا نام اس وقت تبدیل کیا گیا ہے جب گوگل کی جانب سے جیمنائی پرو کی سپورٹ اس اے آئی چیٹ بوٹ کے لیے فراہم کی گئی۔ کمپنی کے مطابق نام کی تبدیلی کا مقصد لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد فراہم کرنا ہے کہ وہ چیٹ بوٹ پر جیمنائی اے آئی ماڈل کو استعمال کر رہے ہیں۔ اس سے ہٹ کر بارڈ میں کچھ خاص تبدیلی نہیں آئی، البتہ نئے نام کے ساتھ لوگو کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے موبائل فونز کے لیے اے آئی چیٹ بوٹ کی ایپ اور gemini.google.com ویب سائٹ بھی متعارف کرائی ہے۔ ان تبدیلیوں کے ساتھ گوگل کی جانب سے جیمنائی کا ماہانہ فیس والا والا الٹرا ورژن بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ نام سے ہٹ کر سب سے بڑی تبدیلی جیمنائی ایپ کی ہے جو سب سے پہلے امریکا میں دستیاب ہوگی اور بتدریج دیگر ممالک میں پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے