لانگ مارچ کا اعلان

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کی واپسی متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ایک بار پھر پی  ٹی آئی حکومت کے خلاف  تحریک میں سرگرم ہوگئی، اس حوالے سے مصدقہ ذرائع سے موصول ہونے والی خبر کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ایک بار پھر پی ڈی ایم میں شامل ہونے والی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں  ایک بار پھر شمولیت  کے واضح امکانات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج ہنگامی بنیادوں پر  پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جس کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی بھی ایک بار پھر پی ڈی ایم میں شمولیت کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں حکومت کو آخری ڈیڈ لائن دے کر لانگ مارچ شروع کیے جانے کی تجویز زیر غور  ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی کی قمیتوں میں اضافہ واپسی لینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن ویڈیو لنک کے ذریعے ڈی آئی خان سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جبکہ اجلاس آج ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے