نور عالم خان

استعفیٰ منظور کرنا اسپیکر کا کام ہوتا ہے ڈپٹی اسپیکر کا نہیں، نور عالم خان

اسلام آباد (پاک صحافت) چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا ہے ڈپٹی اسپیکر نے پی ٹی آئی ارکان کے  استعفے قبول کیے تھے جبکہ استعفیٰ منظور کرنا اسپیکر کا کام ہوتا ہے ڈپٹی اسپیکر کا نہیں  ہوتا۔ جس نے استعفیٰ دیا ہے اسے آکر تصدیق کرلینی چاہیئے اس میں کوئی شرم والی بات نہیں ہے لیکن بعض اوقات پارٹی سربراہان سخت فیصلے کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے پی ٹی آئی کے مستعفی آراکین کے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر اسپیکر آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ممبران کو ایک خط لکھا ہے کہ اسپیکر آفس نہیں جانا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے بتایا کہ قانون کے مطابق اسپیکر نے ہر ممبر سے استعفیٰ دینے کے متعلق پوچھنا ہے کیونکہ زبردستی کے استعفے قبول نہیں ہوتے ہیں۔ خیال رہے کہ نور عالم خان نے کہا کہ میں پاکستان اور عوام کا نمائندہ ہو قومی اسمبلی میں مہنگائی، کرپشن اور لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور آواز اٹھاؤگا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے