مرتضی وہاب

اپوزیشن سندھ کے ساتھ مخلص ہے تو پانی، گیس اور مردم شماری پر احتجاج کریں، مرتضیٰ وہاب

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کی غلط روایت ڈالی۔ مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سندھ کے ساتھ مخلص ہے تو پانی، گیس اور مردم شماری پر احتجاج کریں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ  صوبہ سندھ وزیر اعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے، ان کے کراچی کے حلقہ انتخاب میں بھی ترقیاتی کام سندھ حکومت کروا رہی ہے۔

واضح رہے کہ آخر میں مرتضٰی وہاب نے اپوزیشن خصوصاً ایم کیو ایم کے ارکان سے سوال کیا کہ، کیا آپکا اختلاف اس بات پر ہے کہ کراچی کے ٹراما سینٹر پر دو ارب روپے اور ایس آئی یو ٹی کے لئے سات ارب روپے رکھے گئے؟ کیا آپ کا اختلاف اس بات پر ہے کہ انڈس استپال کے لئے دو ارب سے زائد رکھے گئے؟ کیا بنیادی صحت کے مراکز کو آٹھ ارب روپے دینا غلط ہے؟ کیا گمس گمبٹ استپال کے لئے فنڈز مختص کرنا غلط ہے؟ جہاں دیگر صوبوں اور شہروں سے لوگ علاج کے لئے آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے