پاک فوج آپریشن

کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز، پاک فوج کی بکتربند گاڑیاں اور سنائپرز بھی آپریشن میں شامل

جنوبی پنجاب (پاک صحافت) رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف گزشتہ کئی روز سے جاری آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی بکتربند گاڑیاں اور سنائپرز بھی آپریشن میں حصہ لینے کے لیے کچے کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔ پاک فوج کی جدید ترین بکتربند گاڑیوں کے ذریعے ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو ختم کیا جائے گا، آرمی کے 15 سنائپرز بھی کچے کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق سنائپرز کے ذریعے دشمن کو دور سے ٹارگٹ کر کے پولیس کے دستے آگے بڑھیں گے۔ کچے میں آئندہ چند روز تک ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیا جائے گا، کچے کے علاقے میں پنجاب پولیس کے 11 ہزار اہلکار اور افسران آپریشن کررہے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن آٹھویں روز بھی جاری ہے اور پولیس نے نو گو ایریا بستی قابل لٹھانی میں داخل ہو کر ڈاکو قابل لٹھانی کے ٹھکانے کو جلا دیا ہے۔ جزیرہ نما علاقے کچہ کراچی اور بستی لٹھانی میں پولیس کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے