مفتاح اسماعیل

موجودہ حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے، سابق حکومت کی نااہلی و نالائقی نے پاکستان کو تباہ و برباد کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں نوکری پیشہ افراد پر نہیں اشرافیہ پر ٹیکس لگے گا، دفاعی بجٹ معمول کے مطابق بڑھے گا اور آمدنی کے حساب سے ٹیکس لیں گے۔ عمران حکومت نے 20 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا، عمران خان جان بوجھ کر ہمارے لیے مشکلات پیدا کرکے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے پیٹرول مہنگا کرنے کا معاہدہ بھی عمران حکومت نے ہی کیا، اگلے سال 21 ارب ڈالرز قرضے کی مد میں واپس کرنےہیں۔ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت مزید بڑھی تو حکومت کے پاس نقصان برداشت کرنے کے لیے پیسے نہیں، پاور پلانٹ بند پڑے ہیں اور صلاحیت بھی پوری نہیں اس لیے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان انتہائی اہم ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے