عائشہ غوث پاشا

اس وقت ملک ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں۔ عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آدھے کاروبار بغیر کسی ٹیکس سے چل رہے ہیں، پاکستانی ٹیکس پیئرز کو سوچنا چاہئے ملکی معیشت میں ان کا حصہ ہونا چاہئے۔ ایف بی آر کو بھی اپنی پالیسی بدلنے کی ضرورت ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا مزید کہنا ہے کہ ایف بی آر کو نئے ٹیکس نادہندگان کو رجسٹر کرنا چاہئے، ملک ڈیفالٹ ہونے کا کوئی اندیشہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں آئے تو ڈیفالٹ کے بادل منڈلا رہے تھے، آئی ایم ایف کا پروگرام بند تھا، اب شروع ہوچکا ہے، اس وقت ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایسی تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی تجارتی پالیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے