مریم اورنگزیب

عمران خان کا لانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہوچکا ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو مارچ کا نہیں آپ کا مقصد ضرور سمجھ آگیا ہے، عمران خان جھوٹ بول کر بھیس بدلتے ہیں، عمران خان چار سال میں خارجہ پالیسی کا جنازہ نکال کر گئے ہیں، عمران خان صاحب، آپ کو جواب دینا پڑے گا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے حرم شریف کی گھڑی کوڑیوں میں بیچی، عمران خان نے دکان لگائی ہوئی تھی، عمران خان کی گھڑی نے ان کی اوقات بتائی ہے، یو اے ای اور یو کے کی عدالت کیوں جارہے ہیں رسیدیں دے دیں، گھڑی بیچنے کیلئے فرح گوگی اور شہزاد اکبر عمران خان کے ہینڈلرز بنے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس نیب نہیں نیب کی ویڈیوز تھیں، پنجاب میں آپ کی حکومت ہے لوگوں کو انصاف دیں، پنجاب اور کے پی میں آپ کی حکومت ہے لوگوں کو بغیر ثبوت مرضی کی ایف آئی آر درج کروانے کا حق دیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے