شازیہ مری

لوگ کورونا سے مر رہے ہیں جبکہ حکومت ڈرامے بازی میں مصروف ہے، شازیہ مری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کورونا وائرس اور سندھ میں لاک ڈاؤن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت کو اپنے شہریوں کی صحت اور زندگی عزیز ہے، کورونا وائرس کے باعث انسان مر رہے ہیں اور نیازی حکومت ڈرامے بازی میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شازیہ مری نے اپنے حالیہ بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ملک پر نالائقوں کی حکومت مسلط ہے۔ پیپلز پارٹی کی ترجمان کا کہنا تھاکہ اگر کورونا کی وباء پھیلی اور خدا ناخواستہ بھارت جیسے حالات ہوئے تو ذمے دار عمران خان ہوں گے، یہ ایک المیہ ہے کہ عمران نیازی کو کسی چیز کی سمجھ نہیں اور وہ ملک کے اہم عہدے پر مسلط کیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے اپنے بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو کے بیان پر اسد عمر کا ردِ عمل حقیقت کے منافی اور غیر ذمے دارانہ ہے، اسد عمر میں اہلیت ہوتی تو انہیں وزیرِ خزانہ کے عہدے سے برطرف نہ کیا جاتا۔ شازیہ مری کا یہ بھی کہنا کہ معیشت انسانی صحت سے مشروط ہے، قوم پوچھتی ہے کہ کورونا کے حوالے سے ملنے والے پیسے کہاں ہیں؟

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے