بلیغ الرحمان

اتحادیوں کے ساتھ مل کر جمہوری اقدار کو آگے بڑھائیں گے، بلیغ الرحمان

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے گورنر  بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتیں ملک میں معاشی استحکام اور ترقی کے لیے کام کر رہی ہیں۔ اتحادیوں کے ساتھ مل کر جمہوری اقدار کو آگے بڑھائیں گے۔ گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اتحادی اور حکومت عوام کی فلاح بہبود کے لیے ایک پیج پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر محمد بلیغ الرحمان سے صوبائی وزیر علی حیدر گیلانی کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں گورنر پنجاب  بلیغ الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی تعمیر، ترقی حکومت کی ترجیحات میں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اتحادی اور حکومت عوام کی فلاح بہبود کے لیے ایک پیج پر ہیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ دوسری جانب علی حیدر گیلانی نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خدمت کے لیے تمام تر صلاحیتیں استعمال کروں، جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل کا حل ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے