خواجہ آصف

لاہور والے میاں برادران کی خدمت کبھی نہیں بھولے۔ خواجہ آصف

پشاور (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف گزشتہ پینتیس سال سے پنجاب اور لاہور کی خدمت کررہے ہیں، لاہور والے میاں برادران کی خدمت کبھی نہیں بھولے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں آمروں کے دور میں 35 سال صدارتی نظام رائج رہا، چاہتے ہیں کہ ملک میں ووٹ کی عزت بحال ہو۔ آئین کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کوئی آئین کے تحت تو کوئی آئین سے بالاتر ہو کر سیاست کر رہا ہے۔ تمام اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے آئینی اختیارات کے اندر رہ کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی ورکرز نے جب بھی ملک کی حکمرانی سنبھالی تو سوچ میں فرق آیا، خدمت اور اچھی کارکردگی پر ن لیگ نے مشرف دور میں بھی پنجاب میں نشستیں جیتیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے