ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی، ٹیکس چوری کو لوگ بے ایمانی نہیں سمجھتے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کرپشن کو لوگوں نے بری چیز سمجھنا ہی چھوڑ دیا ہے، ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، میں نے اسمبلی میں ٹیکس چوری کا مسئلہ اٹھایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 9 ارب روپے تک ٹیکس وصول کیا جارہا ہے، ٹیکس ٹھیک طریقے سے جمع کیا جائے تو یہ 9 سے بڑھ کر 36 ارب روپے تک بھی ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سرگودھا، توہین مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والا مسیحی چل بسا

سرگودھا (پاک صحافت) سرگودھا کے علاقے مجاہد کالونی میں توہین مذہب کے الزام میں مشتعل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے