راجہ پرویز اشرف

بحران سے نکالنے کے لیے ملکر لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (پاک صحافت)  قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک معاشی مشکلات سے دوچار ہے اور بحران سے نکالنے کے لیے ملکر لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ہر وقت عوام کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس دوران بجٹ ،پارلیمنٹ کے اجلاس اور قانون سازی سے متعلق گفتگو کی گئی ہے۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا  تھا کہ عوام کی تکلیف کا احساس ہے اور ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ اس دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سمیت سینیٹ سیکریٹریٹ میں پیٹرول کے اخراجات میں  40 فیصد کٹوتی کی جائیگی جس کا اطلاق اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و دیگرعہدیداران پر ہوگا۔ اسکے علاوہ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین اور دیگر افسران پر بھی کٹوتی لاگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے