وزیراعلی سندھ

اب عمران خان کو گھر بھیجنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ ملک و عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اب عمران خان کو گھر بھیجنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ تمام مسائل کا حل اسی میں پوشیدہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اب وزیراعظم عمران خان کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔ وفاق میں حالات کی تبدیلی کی باتیں کراچی تک سنائی دے رہی ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت ملک کو آئین کے مطابق چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی صورتحال سے متعلق معاملہ کابینہ کے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے میں ہی نہیں۔ مردم شماری کا معاملہ بھی مشترکہ سیشن کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔ مردم شماری کو 29 مئی کو چیلنج کیاتھا، سندھ خاص طور پر کراچی کی آبادی صحیح نہیں شمار کی گئی۔ مشترکہ مفادات کونسل میں طے نہ ہونے والا معاملہ پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن میں جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے