یوسف رضا گیلانی

آزادکشمیر میں شفاف انتخابات کی صورت میں پیپلزپارٹی کی کامیابی یقینی ہے۔ یوسف رضا گیلانی

ملتان (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر میں شفاف انتخابات کی صورت میں پیپلزپارٹی کی کامیابی یقینی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عید الاضحی کی مناسبت سے تمام امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چلانا عمران خان جیسے نااہل و نالائق کے بس کی بات نہیں ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کی گمشدگی بری خبر ہے، تفتیش جاری ہے امید ہے جلد حقائق سامنے آئیں گے۔ کابل کے حالات ٹھیک ہوں گے تو اسلام آباد کے حالات ٹھیک ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت مظالم ڈھا رہا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے کشمیریوں کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے