مریم اورنگزیب

الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، حکومت کی منفی اور غیرآئینی اقدامات کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت انتخابی اصلاحات کے نام پر آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنا چاہتی ہے۔ ڈسکہ الیکشن چور اگلے الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے کی قانون سازی بلڈوز کر رہے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ یہ انتخابی اصلاحات نہیں بلکہ عوام کی رائے کے قتل کی سازش ہے۔ پی ٹی آئی حکومت آئندہ الیکشن میں دھاندلی کے لئے راستہ ہموار کررہی ہے۔ انتخابی اصلاحات پارلیمانی مشاورت سے ہوتی ہیں۔ تین سال سے عوام الیکشن چوری کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔ اب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ مزید الیکشن چوری ہونے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے