سراج الحق

پی ٹی آئی کی انتخابی اصلاحات قابل قبول نہیں۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انتخابی اصلاحات کے ذریعے آئندہ الیکشن میں دھاندلی کی راہ ہموار کررہی ہے یہ اصلاحات جماعت اسلامی کو قابل قبول نہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کرپشن پر ایکشن لینے کے جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کیے۔ عوام متحد ہو کر اسٹیٹس کو کو چیلنج کریں۔ ظالم اشرافیہ سے نجات کے لیے پُرامن جمہوری جدوجہد وقت کا تقاضا ہے۔ ابھی سے ہی الیکشن میں دھاندلی کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بڑے قومی اداروں اور میڈیا پر کنٹرول چاہتی ہے۔ حکومت سوا تین سال میں کسی شعبے میں بہتری نہیں لا سکی۔ موجودہ حکومت کے دور میں مافیاز کی چاندی ہوئی اور ہر کسی کو لوٹ مار کی کھلم کھلا اجازت ملی۔ پی ٹی آئی بری طرح ایکسپوز ہو چکی ہے۔ مہنگائی کے طوفان نے معیشت کا گلا دبوچ رکھا ہے اور حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ حکمرانوں میں اہلیت نہیں کہ وہ ملک کے مسائل حل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

دھماکہ

تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے

تربت (پاک صحافت) تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے