اسحاق ڈار

عوام کو کل پرسوں تک اچھی خبر ملے گی۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کل پرسوں تک عوام کو اچھی خبر ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھی خبر کی امید ہے لیکن ایف اے ٹی ایف سے پہلے اعلان نہیں کرسکتے۔ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق کوئی بھی خبر پرسوں تک آئے گی۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ روس سے بھارت تیل لے سکتا ہے تو ہمارا بھی حق بنتا ہے، اس حوالے سے امریکا میں متعلقہ حلقوں کو آگاہ کردیا ہے۔ زرمبالہ ذخائر سے متعلق یقین دلاتا ہوں کوئی پریشانی نہیں ہوگی، میڈیا مارکیٹ کو اعتماد دے فکر کی کوئی بات نہیں، دو ٹوک کہہ رہا ہوں، کوئی مشکل نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی اصل قدر 200 روپے سے نیچے ہے، اضافہ مصنوعی ہے، ڈالر کو کنٹرول کرنا اسٹیٹ بینک کی ذمے داری ہے اور وہ نبھا رہا ہے۔ ڈالر کے ذخائر کی وجہ سے مارکیٹ میں شاید کچھ مسائل ہوں، بہت جلد بینکرز کے ساتھ بھی بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے