دنانیر مبین

اداکارہ دنانیر کا فلسطینیوں پر مظالم کو کبھی نہ بھولنے کا عزم

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اُبھرتی ہوئی اداکارہ دنا نیر مبین نے فلسطین پر ہونے والے مظالم کو کبھی نہ بھولنے کا عزم کر لیا۔ اداکارہ دنا نیر مبین نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے فلسطین پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کو کبھی نہ بھولنے کا عزم کیا۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ دنانیر نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے کیا گیا وائرل ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں اسرائیلی حکومت نے غزہ کے اسپتال پر بمباری کا اعتراف کرتے ہوئے اسے روشنی و تاریکی کے بچوں کے درمیان جنگ قرار دیا ہے۔ دنا نیر نے اس اسکرین شاٹ کے ساتھ لکھا ہے کہ نہ میں کبھی یہ ٹوئٹ بھولوں گی اور نہ ہی کسی کو بھولنے دوں گی کہ کس طرح قاتل حکومت نے معصوم فلسطینیوں کی نسل کُشی کی۔

واضح رہے کہ دوسری جانب مایا ناز سینئر اداکارہ و میزبان حنا خواجہ بیات نے بھی کچھ عرصہ قبل اپنے انسٹا گرام پر فلسطین پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔ اداکارہ کی شیئر کی گئی پوسٹ میں درج تھا کہ 75 سال سے پڑھایا اور بتایا جاتا رہا ہے کہ فلسطین پر یہودیوں کا قبضہ ہے، باقی اسلامی ممالک آزاد ہیں لیکن اب پتہ چلا کہ صرف فلسطینی آزاد ہیں اور باقی اسلامی ممالک پر یہودیوں کا قبضہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے