خواجہ آصف

آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم ہی کریں گے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان جو مرضی کہتا رہے لیکن آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف ہی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقررہ وقت آنے پر وزارت دفاع جی ایچ کیو کے کہنے پر آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔ اس حوالے سے وزیراعظم ہی آخری فیصلہ کریں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جو مرضی کہتے رہیں، ہم آئینی کردار ادا کرتے رہیں گے اور آرمی چیف کی سفارشات پر فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ حکومت اپنے وقت پر اور آئینی طریقہ کار کے مطابق کرے گی، آئین کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ ہوا تو عمران خان کا فتنہ بیٹھ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتے کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔ گورنر خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے