حریم شاہ

اگر کسی کو میرے خلاف کیس کرنا ہے تو شوق سے کرے، حریم شاہ

(پاک صحافت) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سیاستدانوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’اگر کسی کو میرے خلاف کیس کرنا ہے تو شوق سے کریں، خود ہی رسوا ہوں گے، میں تو انتظار کررہی ہوں کہ یہ لوگ کب کیس کریں گے۔‘

تٖفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر صندل خٹک کی پریس کانفرنس کے ایک روز بعد حریم شاہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں میری ویڈیوز لیک ہوئیں جو میڈیا میں گردش کرتی رہیں، لوگوں نے کہا کہ یہ میں نے خود شہرت کی وجہ سے کیا ہے، لیکن میں نے قانونی طریقے سے اپنا کیس عدالت کے سامنے رکھا اور اللہ نے مجھے کامیابی دی، میں ایف آئی اے کی مشکور ہوں کہ انہوں نے میرا کیس ایمانداری سے دیکھا اور میرا ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں اگر میں غلط ہوتی تو ایف آئی اے مجھے گرفتار کرتی لیکن ایف آئی اے نے میرا ساتھ دیا ہے، صندل کے خلاف کیس بھی میں نےایف آئی اے کی مدد سے کی جس کی وجہ سے میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کرے میں کامیاب ہوئی۔ صحافی کے سوال پر حریم شاہ نے تنقید کرتےہوئے کہا کہ دوستوں کے پاس ایک دوسرے کی ویڈیوز ہوتی ہیں لیکن میں اتنی گھٹیا نہیں ہوں کہ صندل کی ویڈیوز لیک کروں، وہ میرے قابل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے