ایلین

کیا خلائی مخلوق نے زمین تک رسائی حاصل کر لی؟

واشنگٹن (پاک صحافت) کیا خلائی مخلوق نے زمین تک رسائی حاصل کر لی ہے؟ ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اور ماہر فلکیات اوی لوب کے مطابق اس سوال کا جواب ہاں ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اور ماہر فلکیات اوی لوب نے حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلائی مخلوق نے سال 2017 میں زمین کا دورہ کیا تھا۔ ان کے مطابق خلائی مخلوق نے آج سے پانچ سال قبل زمین کا دورہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق معروف آنجہانی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کے ساتھ کام کرنے والے پروفیسر اوی لوب نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا کہ آج سے پانچ سال قبل خلائی مخلوق نے زمین کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 19 اکتوبر 2017 کو نظام شمسی میں ایک لمبوتری ساخت کے سیارچے کو دریافت کیا گیا تھا جس کا نام ماہرین فلکیات نے ’اومواموا‘ رکھا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ہارورڈ یونیورسٹی نے ایک تحقیق جاری کی تھی جس میں نظام شمسی میں داخل ہونے والے سیارچے کے بارے میں یہ امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ زمین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے بھیجا گیا ہوگا۔

واضح رہے کہ تحقیق میں اس امکان کو بھی ظاہر کیا گیا تھا کہ سیارچے کی چوڑائی کے مقابلے میں لمبائی دس گنا زیادہ تھی اور وہ ایک لاکھ 96 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کررہا تھا۔ پروفیسر اوی لوب کے مطابق یہ ایلین ٹیکنالوجی ہوسکتی تھی تاہم ان کے ساتھی سائنس دانوں نے اس واقعے کو نظر انداز کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اوی لوب کو ان خیالات کے باعث اپنے ساتھی ماہرین فلکیات کے ساتھ اختلافات کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس میں گوگل میٹ جیسا کانفرنسنگ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے