شہباز شریف پیوٹن

وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات

سمرقند (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کی ازبکستان کے شہر سمرقند میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ثمر قند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر پیوٹن سے سائیڈ لائن ملاقات ہوئی ہے۔ اس دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس سے پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی ممکن ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ روس سے پاکستان تک گیس پائپ لائن پہلے سے موجود انفرااسٹرکچر کا حصہ ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آج ہی سمرقند پہنچے ہیں۔ اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی ملکوں کے سربراہان شرکت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے