اسرائیلی فوج

اسرائیلوں پر حملوں میں شدت آنے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی، کئی مقامات پر جھڑپیں

تل ابیب {پاک صحافت} غیر قانونی طور پر مقبوضہ مغربی کنارے میں حالات کشیدہ ہیں اور فلسطینیوں کی اسرائیلی فورسز سے جھڑپیں جاری ہیں۔

میڈیا ذرائع نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہنے کی اطلاع دی ہے جس میں متعدد فلسطینی زخمی اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق صہیونی پولیس نے شمالی رام اللہ میں واقع قصبے سنجال پر حملہ کیا جس کے درمیان اس کی فلسطینی نوجوانوں سے جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

اسی طرح الخلیل شہر میں بھی پولیس نے فلسطینیوں پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا جس میں دو فلسطینی زخمی ہوئے۔

بیت لحم کے جنوب میں الخضرہ قصبے میں مسلسل تیسری رات صہیونی پولیس اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق الخلیل کے شمال میں بیت عمرو قصبے میں جنین کیمپ کی حمایت میں فلسطینیوں نے مظاہرہ کیا جس پر اسرائیلی پولیس نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی پولیس نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مغربی کنارے اور بیت المقدس پر ناجائز قبضے کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیتن یاہو

عربی زبان کا میڈیا: “آنروا” کیس میں تل ابیب کو سخت تھپڑ مارا گیا

پاک صحافت ایک عربی زبان کے ذرائع ابلاغ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے