عامر میر

لاہور میں مصنوعی بارش کیلئے کلاؤڈ سیڈنگ کی تیاری کی جا رہی ہے، نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے اسموگ کنٹرول سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں مخصوص مقامات پر مصنوعی بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کی تیاری کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عامر میر کا کہنا ہے کہ حکومت مصنوعی بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، مصنوعی بارش پر کروڑوں روپے خرچ نہیں ہوتے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کو سمری نہیں بھیجی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی بارش کے لیے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی نسبتاً کم خرچ ہے، کلاؤڈ سیڈنگ کے لیے آسمان پر بادلوں کی موجودگی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ بادلوں سے مشروط ہونے کی وجہ سے کلاؤڈ سیڈنگ کے لیے کسی حتمی تاریخ کا تعین ممکن نہیں، کلاؤڈ سیڈنگ میں مصنوعی بارش کے لیے بادلوں پر مخصوص سالٹ چھڑکا جاتا ہے۔ چھڑکاؤ کے لیے جس جہاز کا استعمال کیا جانا ہے اسے آپریٹ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، مصنوعی بارش کلاؤڈ سیڈنگ جہاز کی بحالی کے بعد ہی ممکن ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے