مریم نواز

9 مئی والوں کو 8 فروری کو اٹھا کر پاکستان سے بھی باہر پھینک دینا ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی والوں کو 8 فروری کو اٹھا کر پاکستان سے بھی باہر پھینک دینا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 2013 میں نواز شریف الیکشن میں کھڑے ہوئے تو مہم کی ذمہ داری میرے ذمے آئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 130 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا یہ سب گلیاں اور بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں۔ نواز شریف نے کہا اس حلقے سے میں ہوں گا یا اہلیہ کھڑی ہوں گی۔ ہاتھ جوڑ کر شکریہ ادا کرتی ہوں آپ نے اس وقت الیکشن میں میری لاج رکھی، اس وقت ملک کا الیکشن ایک طرف اور اس حلقے کا جعلی الیکشن ایک طرف تھا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ نے اس وقت بھی نواز شریف کی لاج رکھی تھی، نواز شریف کو اس وقت نااہل کیا گیا تو آپ نے ن لیگ امیدوار کو ریکارڈ ووٹوں سے جتوایا۔ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حلقے کا ہر کارکن نواز شریف ہے، نواز شریف اور ن لیگ کا مقابلہ سیاسی جماعت سے نہیں ہے۔ وہ 9 مئی والے اور ہم 28 مئی والے لوگ ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دکھ آپ کےلیے اٹھائے، نواز شریف کو تکلیف ہے روٹی اور آٹا مہنگا ہے، تکلیف ہے بجلی کے بل بہت زیادہ ہیں، تکلیف ہے 5 سال کےلیے گھس بیٹھیے آگئے تھے۔ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پر تنقید کروگے تو کیا کروگے؟ دائیں بائیں اور سر پر بھی اورنج لائن کی صورت ن لیگ کا منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے