تیز ترین انٹرنیٹ

حکومت کا ملک میں 5 جی انٹرنیٹ لانچ کرنے کا ارادہ

کراچی (پاک صحافت) حکومت پاکستان نے جدیدترین فائیو جی انٹرنیٹ کو عام صارف کی دسترس میں لانے کی جانب سفر شروع کردیا ہے۔  خیال رہے کہ کووڈ 19 کی وبا اس لحاظ سے ایک نعمت ثابت ہوئی ہے کہ اس کی وجہ سے پاکستان میں  ڈیجیٹل اکانومی نے تیزی سے ترقی کی ہے اور اسٹیک ہولڈرز اور ریگولیٹرز ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے پر متفق  ہوئے ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ برائے 2020ء کے مطابق پاکستان فائیوجی ٹیکنالوجی کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کررہا ہے اور 2023ء میں  فائیو جی سروسز کے لیے اسپیکٹرم  کی نیلامی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت دسمبر 2022ء میں  فائیو جی ٹیکنالوجی لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تاہم مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے  ماہرین کا خیال ہے کہ  اگلی نسل کی اس ٹیکنالوجی کا اجرا پانچ تا سات سال سے پہلے ممکن نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ امین الحق فائیو جی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چین میں آزمائشی وڈیو کال کرچکے ہیں جس کی آواز اور تصویر کا معیار بہترین تھا۔ جی ایس ایم ایسو ایشن نے تخمینہ لگایا ہے کہ فائیوجی ٹیکنالوجی متعارف ہونے کے بعد پاکستانی معیشت میں موبائل انڈسٹری کا حصہ 24 ارب  ڈالر ( جی ڈی پی 6.6 فیصد ) تک پہنچ جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے 98فیصد  گھروں میں موبائل فون موجود  ہے جبکہ  موبائل سرسز کی نفوذ پذیری اکتوبر 2020 کے اختتام پر  81.1فیصد تھی۔ یاد رہے کہ  فائیو جی ( 5G) انٹرنیٹ کی  ڈاؤن لوڈنگ رفتار موجودہ تھری جی، فور جی انٹرنیٹ کی رفتار سے دس گنا زیادہ ایک گیگا بٹ فی سیکنڈ ہوگی۔ اس ٹیکنالوجی سے  ملک میں معاشی سرگرمیاں نمایاں طور پر بہتر ہوجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے