رانا ثناء اللہ

2018 میں بہت سی قوتوں نے ن لیگ کا راستہ روکنے کی کوشش کی، رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ 2018 میں بہت سی قوتوں نے ن لیگ کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔ انکا کہنا ہے کہ ن لیگ دونوں صوبائی اور قومی حلقے جیتے گی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مسیحی برادری سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ 2012 میں بڑے سرمایہ کار پاکستان آنے کےلیے تیار نہیں تھے، عوام نے 2013 میں ہم پر اعتماد کیا تو ہم نے اس ملک سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ ختم کی۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان میں 2012 میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ہو رہی تھی، نواز شریف کی قیادت میں ہم نے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی سے نجات دلائی۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ 2018 میں بھی مسیحی برادری نے بھرپور ساتھ دیا تھا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمارے دور میں پوری دنیا نے کہا تھا کہ پاکستان نے اپنے مسائل پر قابو پا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طلال چوہدری

پی ٹی آئی بات کررہی ہے اور مکر بھی رہی ہے۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے