شہباز شریف

مفت آٹے کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم

سرگودھا (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مفت آٹے کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سرگودھا کے دورے کے دوران مفت آٹے کی تقسیم کے مرکز کا جائزہ لیا اور مستحق افراد میں مفت آٹا تقسیم بھی کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مفت آٹے کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ غریب آدمی کو مہنگائی کے دور میں آٹے کے 3 تھیلے مفت ملنا عبادت ہے، سرگودھا میں 3 مراکز کا دورہ کیا۔ مفت آٹے کی تقسیم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے شکایات ملنے پر سرگودھا کے حکام کو آٹا کی تقسیم کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کو مفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، عوام کی دعاوں سے ملک معاشی مشکلات سے نکل کر آگے بڑھے گا۔ آٹے کی فراہمی کو خود چیک کر رہا ہوں۔ یہ لوگوں کی خدمت نہیں عبادت ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔ مختلف مراکز کے دورے کر رہا ہوں، عوام کے مسائل جلد دور کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے