رانا ثناء اللہ

قوم ہمیں بھرپور مینڈیٹ دے گی، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کو اس بحران سے نکالیں گے، قوم ہمیں بھرپور مینڈیٹ دے گی۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام امیدواروں نے بڑے ڈسپلن کا مظاہرہ کیا، سب امیدوارں نے اپنے حق کی بات کی، کسی سے متعلق غلط بات نہیں کی۔ اُن کا کسی بھی سیاسی جماعت کا نام لیے بغیر کہنا تھا کہ تم خود ہی سازشی ہو، اپنے خلاف خود سازش کی۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن مکمل طور پر الیکشن کے لیے تیار ہے، کارکن پُرجوش ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے