سیلاب

سندھ میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 701 ہوگئی

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے جبکہ مجموعی تعداد 701 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں 20 جون سے 19 ستمبر کے دوران سیلاب کے باعث 701 افراد جاں بحق جبکہ 8 ہزار 422 زخمی ہوئے ہیں۔ صوبے میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے رپورٹ جاری کی ہے۔ پی ڈی ایم اے سندھ کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 277 مرد، 131 خواتین اور 293 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ میں پی ڈی ایم اے سندھ کا مزید کہنا ہے کہ صوبے میں مون سون کے آغاز سے اب تک 8 ہزار 422 افراد مختلف حادثات میں زخمی ہوئے ہیں۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان زخمیوں میں 2 ہزار 954 مرد، 2 ہزار 211 خواتین اور 3 ہزار 247 بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے