شہباز شریف

75 سال سے بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

مظفر آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 75 سال سے بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پاکستان اور دنیا کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اقدامات کے بعد بدترین رخ اختیار کرچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات کو پاکستان اور کشمیریوں نے یکسر مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزیدکہا کہ بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی وحشیانہ اقدامات کو عالمی فورمز پر اجاگر کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان، اقوام متحدہ اور کشمیری عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے