مریم نواز

بھارت کی اس سے بڑی اور کیا ہار ہوگی کہ ہر ظلم کے باوجود وہ ناکام ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائیزر مریم نواز نے کہا ہے کہ  آزادی کے حصول تک کشمیریوں کا ساتھ دینا ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی اس سے بڑی اور کیا ہار ہوگی کہ ہر ظلم کے باوجود وہ ناکام ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نےیومِ یک جہتیٔ کشمیر پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت ظلم کی ہر حد پار کر چکا ہے لیکن آزادی کی آواز ہر لمحہ بلند ہو رہی ہے، کشمیریوں کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کے منشور پر عمل درآمد کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے جاری بیان میں مزید کہا کہ خواتین، نوجوان اور بچوں سمیت کشمیریوں کی آزادی کے لیے عظیم قربانیاں بے مثال ہیں۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند اور کشمیریوں کو آزادی کی نعمت عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان میں لوگ کھلے دل سے بات سنتے ہیں، راحیلہ درانی

لاہور (پاک صحافت) بلوچستان اسمبلی کی سابق اسپیکر راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے