بلاول بھٹو

عمران خان نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔ بلاول بھٹو

ساہیوال (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی اور نالائقی سے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے جس سے غریب عوام کا جینا مشکل ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ساہیوال میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی کو بتارہا ہوں کہ جیالے اپنا حق چھیننا جانتے ہیں جبکہ آپ سلیکٹڈ کی نالائقیوں کا بوجھ اٹھا رہے ہو۔ اس ملک کی عوام مہنگائی کی اس چکی میں عمران خان کی وجہ سے پس رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ ملک دہشت گردوں کا مقابلہ کرسکتا ہے، انہیں شکست دے سکتا ہے، مگر موجودہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کررہی، صدر اور وزیراعظم دہشت گردوں کے سامنے جھک چکے ہیں، جس سے دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا اعتماد اٹھ چکا اب پارلیمان میں عدم اعتماد کا وقت آگیا جبکہ ہم اس حکومت کو ختم کرکےنئی حکومت بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے