عرفان صدیقی

سپریم کورٹ کا ہم نے  نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے معزز تین ججز نے ہمارا بائیکاٹ کیا

لندن (پاک صحافت) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا ہم نے بائیکاٹ نہیں کیا، بلکہ سپریم کورٹ کے معزز تین ججز نے ہمارا بائیکاٹ کیا ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کچھ گزارشات ہیں انہیں سنا ہی نہیں جارہا۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں صرف 15 ججز ہیں مگر ان میں اتفاق نہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عدلیہ کے اندر سے آوازیں آنے کے باوجود تین رکنی بینچ فیصلہ کرنے پر بضد ہے تو اس فیصلے کو کون مانے گا۔ انہوں نے کہا کہ بات ججز کے خلاف ریفرنسز سے آگے نکل چکی ہے، ثاقب نثار جسے ججز کو کوئی پوچھنے والا ہی نہ ہو یہ کیسے ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سرفراز بگٹی

وزیراعلی بلوچستان کا مزدور پیشہ افراد کے بچوں کو بڑے تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے