مریم نواز

لوگوں کو چور اور ڈاکو کہنے والا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وارداتیا نکلا، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ  تاریخ کے بڑے اسکینڈل عمران خان کے دور میں آئے، لوگوں کو چور اور ڈاکو کہنے والا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وارداتیا نکلا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیاست کا پالا ایک ایسے شخص سے پڑ گیا ہے جو فتنہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے  کہا  پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملک کا خزانہ بنی گالہ والے کھا گئے، ہماری کوشس ہے غریب کا چولہا جلتا رہے۔چاہتے ہیں غریب پر بوجھ کم سے کم پڑے اس لئے ن لیگ کی عوامی حکومت آتے ہی آغاز غریب سے کیا ہے جبکہ چار سالوں سے صرف امیروں کو نوازا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے مزید کہا کہ  پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے، ان کی حکومت میں کہیں سڑکیں ٹوٹ گئیں تو کہیں کچرے کے انبار لگ گئے، پورے ملک سے عمران خان کی سیاست کا صفایا ہونے جا رہا ہے۔ نوازشریف اور (ن) لیگ مشکل وقت میں عوام کےساتھ ہیں، خزانہ خالی ہے مگر شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستا آٹا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے