پی آئی اے

6 ماہ میں پی آئی اے کے نقصانات میں اربوں روپے کا اضافہ

اسلام آباد (پاک صحافت) 2023 کے پہلے 6 ماہ کے دوران پی آئی اے کے نقصانات 60 ارب 71 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔

پی آئی اے کی سال 2023 کے پہلے 6 ماہ کی مالی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں قومی ایئرلائن کے نقصانات 60 ارب 71 کروڑ روپے سےبڑھ گئے ہیں۔ گذشتہ سال کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کے نقصانات 41.31 ارب روپے تھے۔ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں روپے کی قدر میں کمی سے 27.45 ارب روپے کے نقصانات ہوئے جبکہ گذشتہ سال کی اسی مدت میں ایکسچینج کے نقصانات 13.85 ارب روپے تھے۔

رپورٹ کے مطابق 2023 کے پہلے نصف میں فیول اور آئل کی مد میں 48.34 ارب روپے خرچ ہوئے جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے میں فیول اور آئل کی مد میں 30.78 ارب روپے خرچ ہوئے تھے۔ رواں سال کے پہلے نصف میں فنانس کی لاگت 36.82 ارب روپے رہی جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں 21.11 ارب روپے تھی۔

2023 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کا مجموعی ریونیو 120 ارب 27 کروڑ روپے رہا۔ گزشتہ سال کے 6 ماہ کے مقابلے میں رواں سال 11.25 ارب روپے کے اضافی ریونیو حاصل ہوئے۔ 2022 کے پہلے 6 ماہ میں ریونیو کی مد میں 71.19 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آپریشنل کاسٹ میں فیول اور آئل کی قیمت بڑھنے سے 41 فیصد اخراجات میں اضافہ ہوا اور شرح سود بڑھنے کی وجہ سے 20 فیصد اضافی ادائیگی کرنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے