عبدالقادر پٹیل

پیپلزپارٹی مزاحمت اور انتشار کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (پاک صحافت) عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مزاحمت اور انتشار کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرصحت قادر پٹیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرپورٹ پر جس واقعہ کا ذکر میں نے کیا۔ اس کا غلط مطلب لیا گیا، علم نہیں تھا کہ ڈی جی اے ایس ایف حاضر سروس فوجی افسر ہوتا ہے۔ ہمارا اصولی موقف ہے سیکیورٹی ادارے ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کررہے ہیں۔

عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ اس بات پر اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ نہیں ہونا چاہیے تھی، ہمارا پارلیمنٹ میں بات کرنے کا ہرگز مطلب اداروں یا افراد کی حوصلہ شکنی کرنا نہیں ہوتا۔ سیاسی پارٹیوں کے پاس سب سے بڑا ہتھیار مذاکرات کا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالات جتنے بھی برے ہوں سیاسی پارٹیوں کو مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے چاہئیں۔ پی ٹی آئی رویے سے ثابت کرے وہ مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے