مریم اورنگزیب

پاکستانی عوام فارن ایجنٹ اور چور کو پہچان چکے ہیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام اب فارن ایجنٹ اور قومی چور کو پہچان چکے ہیں، اب قوم کسی قسم کے دھوکے میں نہیں آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اب باشعور ہوچکے ہیں، فارن ایجنٹ، سازشی، جھوٹے اور چور کو پہچان چکے ہیں، اسی لیے اسے اٹھا کر پارلیمنٹ سے باہر پھینک دیا ہے۔ اب جھوٹے نعروں اور دعووں کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنانے کا وقت گزر چکا ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ کرتے، 20 ہزار ارب کا تاریخی قرضہ نہ لیتے، ملکی معیشت تباہ نہ کرتے تو آج اتنی منہگائی نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ آج پنجاب اور خیبر پختونخوا ڈوب رہا ہے اور عمران خان ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے