بلاول بھٹو زرداری

5 جولائی 1977ء پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین باب کے آغاز کا دن ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977ء پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین باب کے آغاز کا دن ہے، تقسیم کے جو بیج اس دن بوئے گئے وہ آج بھی نفرت کا پھل کاٹ رہے ہیں۔

تٖفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئیں آمروں کی وراثت کو دفن کر دیں۔ پیپلز پارٹی ہر سال کی طرح اس بار بھی پانچ جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر منارہی ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر جار ی بیان میں کہا ہے کہ ’آئیے تقسیم اور نفرت کی سیاست کو مسترد کر کے آمروں کی وراثت کو دفن کر دیں۔‘ اپنی اس ٹوئٹ میں وزیر خارجہ نے ’5جولائی یوم سیاہ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے